امریکہ،ایران جنگ بندی کا احترام ،مذاکرات دوبارہ شروع کریں، آسٹریلیا

سڈنی: (مشرق نیوز)آسٹریلیا نے کہا ہے امریکہ،ایران جنگ بندی کا احترام اورمذاکرات دوبارہ شروع کریں۔

اپنے بیان میں آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وانگ نے کہا مایوس کن ہے امریکہ ،ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئے،ترجیح جنگ بندی کو برقرار رکھنا اور مذاکرات کی طرف واپسی ہونا چاہیے،تنازع کی شدت میں اضافے سے انسانی نقصان میں اضافہ ہوگا اور عالمی معیشت پر مزید اثر پڑےگا۔