تہران: (مشرق نیوز)ایران نے واضح کردیا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا۔
پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا امریکیوں پراعتماد نہیں کرسکتے، قومی مفادات کے تحت آبنائے ہرمزپر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کریں گے۔
نائب وزیر تیل صادق عظیمفر نے کہا امریکہ و اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ آئل ریفائننگ صلاحیت 2ماہ تک 70سے 80فیصد بحال ہونے کی امید ہے،لاوان ریفائنری کا کچھ حصہ تقریبا 10دن میں دوبارہ کام شروع کر دےگا۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے نظام کے تحت ٹول دینا ہوگا، ایران



















