روسی صدر پیوٹن کاایرانی ہم منصب کو فون،ثالثی کی پیشکش کردی

ماسکو:(مشرق نیوز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں میں مدد کیلئے تیار ہیں۔

پیوٹن نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا مشرق وسطیٰ تنازع کا سفارتی حل ڈھونڈنا ہوگا، روس پائیدار امن کے قیام کیلئے ثالثی کیلئے تیارہے۔