70فیصددفاعی اخراجات امریکہ کو جانے کاوقت گزرگیا،کینیڈا


مونٹریال :(مشرق نیور)کینیڈا نے ملکی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکہ پر انحصار کم اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مارک کارنی نے قومی خودمختاری ،دفاعی خود انحصاری کو اپنی سیاسی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ قراردیتے ہوئے کہا70فیصددفاعی اخراجات امریکہ کو جانے کاوقت گزرگیا،عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ،کینیڈا اب ماضی کے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا، امریکہ پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔