واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے اسلام آباد مذاکرات میں بیشترنکات پراتفاق ہوگیا مگر جوہری معاملے پراتفاق نہیں ہوسکا۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا اسلام آباد مذاکرات رات بھر جاری رہے، ایران جوہری عزائم سے دستبردار ہونے کےلئے تیار نہیں،طے پانے والے بیشتر نکات جنگ سے کئی درجہ بہتر ہیں لیکن جوہری طاقت کا خاتمہ کیے بغیر نکات کی کوئی حیثیت نہیں، برسوں پہلے کہہ چکا ہوں ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرےگا،مجھے جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دی، مذاکرات وزیراعظم شہبازشریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہوئے، دونوںغیر معمولی صلاحیتوں کے حامل شخصیات ،ہمیشہ قدر کرتا ہوں،پاکستانی قیادت کی کوششوں سے بڑی جنگ کوروکا گیا۔
ٹرمپ نے کہا غیر مستحکم و غیر متوقع افرادکے پاس جوہری طاقت آجائے تو مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں،ایران آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے وعدے سے پیچھے ہٹ گیا اور سمندر میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کا جواز دے کر عالمی تجارت کو یرغمال بنا رہا ہے،کوئی بھی جہاز رانی کمپنی خطرات مول لینے کےلئے تیار نہیں ہوگی،امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی،جہازوں پر فائرنگ کرنے والوں کوتباہ کریں گے،ایران کوٹول دینے والے جہازوں کو محفوظ راستہ نہیں ملے گا،آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو بھی ناکارہ بنایا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا ناکہ بندی میں دیگر ممالک بھی امریکہ کا ساتھ دیں گے اور ایران کو مبینہ غیر قانونی اقدام سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مذاکرات کے دوران امریکی نمائندوں ،ایرانی وفد کے درمیان دوستانہ ماحول رہا تاہم ایرانی حکام جوہری پروگرام کے معاملے پراپنے موقف پر سختی سے ڈٹے رہے،ایران کی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم ،قیادت پہلے ہی ختم ،مناسب وقت آنے پر باقی ماندہ کا بھی خاتمہ کر دینگے۔
شہباز شریف،عاصم منیر کی تعریف،آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرینگے،ٹرمپ


















